28 اکتوبر، 2016، 12:48 PM

پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ یکم نومبر سے درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 5رکنی بینچ یکم نومبر سے درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں پر تشکیل دیے گئے لارجر بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن شامل ہیں۔ سماعت روزانہ کی بنیادپرکیےجانےکاامکان ہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 20 اکتوبر کو پانامہ پیپرز کی تحقیقات اور وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے سے متعلق تحریک انصاف، جماعت اسلامی اورعوامی مسلم لیگ سمیت 6مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت کی تھی۔

News ID 1867902

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha